شہبازشریف ہیلی کاپٹر پر قصور سے واپس آرہے تھے کہ اچانک پائلٹ کو کہا کہ ہیلی کاپٹر کو نیچے اتارو،جیسے ہی وزیر اعلیٰ پنجاب نیچے اترے تو فوراً کہاں جاپہنچے ،منظردیکھ کر سب دنگ رہ گئے

شہبازشریف ہیلی کاپٹر پر قصور سے واپس آرہے تھے کہ اچانک پائلٹ کو کہا کہ ہیلی کاپٹر کو نیچے اتارو،جیسے ہی وزیر اعلیٰ پنجاب نیچے اترے تو فوراً کہاں جاپہنچے ،منظردیکھ کر سب دنگ رہ گئے
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور سے واپس آتے ہوئے ہیلی کاپٹر کھیتوں میں اتروا لیا اور اچانک اینٹوں کے بھٹے پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو سکول داخل کرانے کی ہدایت کی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ شہبازشریف قصور کے دورےکے
بعد واپس آ رہے تھے کہ ہیلی کاپٹر کھیتوں میں اترالیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے اینٹوں کے بھٹے کا دورہ کیا اور بچوں کو سکول داخل کرانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ ہم نے قوم کے معماروں کو محفوظ مستقبل دیا،بچوں کا مستقبل تعلیم سے جڑا ہے،بچوں کو بھٹوں سے نکال کرتعلیم کیلئے سکولوں میں داخل کرائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں