فحش ترین پاکستانی اشتہار جسکے ٹی وی پر چلتے ہی سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

فحش ترین پاکستانی اشتہار جسکے ٹی وی پر چلتے ہی سوشل میڈیا پر طوفان آگیا
فحش ترین پاکستانی اشتہار جسکے ٹی وی پر چلتے ہی سوشل میڈیا پر طوفان آگیا فحش ترین پاکستانی اشتہار جسکے ٹی وی پر چلتے ہی سوشل میڈیا پر طوفان آگیا بولڈ اور بے باک اداکارہ متھیرا فحش ترین اشتہار میں بھی جلوہ گر ہو گئیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق معروف ماڈل متھیرا کنڈوم کے اشتہار میں منظر عام پر آئی ہیں ، اشتہار کو دیکھنے والے سوشل میڈیا کے ذریعے اداکارہ کیخلاف اپنے دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں ۔

اشتہار میں متھیرا کو ایک دکان میں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے جہاں ایک لڑکا شرماتے ہوئے دکاندار سےوہ ، وہ ، وہ کرکے کنڈوم طلب کر نے کی کوشش کر رہا ہے لیکناس دوران متھیرا دکان میں جلوہ گر ہوتی ہیں اور دکاندار کو مخاطب کرکے اس پراڈکٹ کانام لے کر طلب کر تی ہیں ۔اشتہار میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب اداکارہ کنڈوم کاپیکٹ خریدنے کا مطالبہ کرتی ہے تو اس کے اعتماد کی وجہ سے نہ صرف دکان میں موجود لڑکا حیرانگی کا اظہار کرتا ہے بلکہ خود دکاندار بھی دنگ رہ جاتا ہے ۔

متھیرا پرجوش انداز میں دکان کے اندر داخل ہوتی ہے اور کاﺅنٹر پر پہنچ کر دکاندار کی طرف غیر اخلاقی انداز سے دیکھتے ہوئے پراڈکٹ کا نام لیکر اسے خریدتی ہے اور پھر دکان سے واپس چلی جاتی ہے ۔ متھیرا کے بعد اس نوجوان کوبھی پراڈکٹ کا نام لینے کی ہمت ہوتی ہے۔
سوشل میڈیا پر لوگوں نے متھیرا کے اس فحش اشتہار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے اشتہارات سے معاشرے میں فحاشی اور عریانی پھیل سکتی ہے تاہم پیمرا حکام کو اس اشتہار کا نوٹس لینا چاہیئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں